-
ٹرمپ کے حامیوں کے مظاہرے
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۰:۴۱امریکی صدر ٹرمپ کے نسل پرست اور انتہا پسند حامیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بڑے احتجاجی اجتماع میں شرکت کے لئے مختلف ریاستوں اور شہروں سے نسل پرست اور مسلح گروہ بھی واشنگٹن پہنچے۔
-
ایران میں میزائلی پروگرام کے بانی شہید جنرل حسن تہرانی مقدم کی یادگار تصاویر
Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۹جنرل شهید حسن تہرانی مقدم ( ایران میں میزائلی پروگرام کے بانی ) کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے پیش خدمت ہے ان کی یادگار تصاویر
-
ایرانی معماری کی شاہکار, نی ریز کی جامع مسجد
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۵نیریز کی جامع مسجد ساسانی دور سلطنت میں تعمیر کی گئی اور پہلے یہ مسجد ایک آتشکدہ تھی جسے بعد میں مسجدِ کی شکل دے دی گئی۔ اس وقت یہ مسجد ایران کے قومی ورثہ میں شمار ہوتی ہے۔
-
کورونا کے بہانے لاکھوں حیوانات کا قتل
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ڈینمارک کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں موجود راسو نامی لاکھوں حیوانات کی جان لے لی۔ یہ فیصلہ حکومت نے اُس وقت کیا جب راسو سے رابطے میں آنے کے بعد ۱۲ افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا اور یہ خدشہ ظاہر کیا جانے لگا کہ راسو کے ذریعے اگر کورونا پھیلنا شروع ہو گیا تو پھر کورونا ویکسین کی افادیت خطرے میں پڑ جائے گی۔ محققین کا کہنا ہے کہ راسو میں سرایت کرنے کے بعد کورونا وائرس مزید طاقتور ہو گیا تھا جو انسانوں کے لئے مزید خطرات پیدا کر سکتا تھا۔
-
آئی اس او پاکستان کا مرکزی کنونشن
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴حمایت مظلومین جہان اور آزادی القدس کے عنوان سے لاہور میں منعقد ہونے والے اس کنونشن میں برادر عارف حسین الجانی کو سال 2020-2021 کے لئے مرکزی صدر منتخب کیا گیا
-
خزاں کے موسم میں پتوں اور جنگلوں کے رنگ کی تبدیلی کے مناظر
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶خزاں کا موسم پتوں کے زرد ہونے اور جھڑنے کی وجہ سے مشہور ہے اور پتوں کے رنگ کی تبدیلی کی وجہ سے جنگلوں کے سیر سپاٹے کے شوقین افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایران کے صوبہ گلستان میں تو خزاں کا موسم ایک دلچسپ نقشہ پیش کرتا ہے۔
-
امریکہ میں بگڑتے حالات، خانہ جنگی کے آثار ہویدا
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۶امریکہ میں بگڑتے حالات، ملکی سطح پر مظاہروں، جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری۔
-
میٹھے پانی کے پروجیکٹ کا افتتاح
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۲خلیج فارس کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ اور واٹر پائپ لائن کو ایران کے صحرائی علاقوں تک بچھانے کے پہلے حصے کا افتتاح آج صبح ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہاتھوں کیا گیا
-
میں محمد (ص) کا شیدائی ہوں!
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲حالیہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران مغربی ممالک منجملہ فرانس میں دین اسلام اور شانِ نبوت میں ہونے والی گستاخیوں نے تمام مسلمانان عالم میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ فرانسیسی حکام کا گستاخانہ رویہ سبب بنا کہ فرزندان اسلام مختلف انداز میں رسول رحمت، حبیب خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے تئیں اپنے پاکیزہ جذبات کا اظہار کریں۔
-
کورونا نے طلبہ کو آن لائن کر دیا
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۷عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کا چلن شروع ہو گیا ہے اور کورونا کے حوالے سے موجودہ حالات کو دیکھ کر یہ لگتا ہےکہ یہ جدید نظام تعلیم ابھی عرصۂ دراز تک گھروں کو درگاہوں کی شکل دئے رہے گا۔