-
زائرین اربعین کی خدمت کیلئے ایران کمربستہ
Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۹اس سال اربعین حسینی کے موقع پرایران کی جانب سے زائرین کی خدمت اور ان کے قیام و طعام کیلئے اندرون ملک اور عراق میں 370 بڑے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
-
اربعین حسینی کے موقع پر آستان قدس رضوی زائرین کی خدمت میں پیش پیش
Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۱حرم رضوی سے وابستہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس رضوی ایرانی وغیرملکی زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مشہد مقدس کے لوگوں کی جانب سے عراق میں لگائے جانے والے چالیس موکبوں کو مالی و معنوی امداد فراہم کر رہا ہے ۔
-
اربعین ملین مارچ کا آغاز، شدید گرمی میں بھی دیکھئے حسینیوں کے حوصلے+ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۶خلیج فارس میں عراق کے سے سب سے جنوب میں واقع علاقوں کے باشندوں نے اربعین ملین مارچ شروع کر دیا ہے۔
-
عزاداروں کی پذیرائی کرتے اہل سنت۔ ویڈیو
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵فرزند رسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے عراق کے شہر کاظمین کی جانب لاکھوں عراقی و غیر عراقی باشندوں کا پیدل مارچ جاری ہے جو آج اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ عزاداروں اور زوار کی پذیرائی کے لئے سیکڑوں موکب لگے ہوئے ہیں جن کے درمیان اہلبیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے اہلسنت حضرات بھی مہمان نوازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
-
آسان نہیں دسترخوانِ اربعین کو سمیٹنا! ۔ ویڈیو
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۲عراق؛ سخت ہے دسترخوانِ اربعین کو سمیٹنا، اربعین کے اختتام پر مواکب کے منتظمین اشک بار آنکھوں سے اپنے موکبوں کا سامان سمیٹتے ہوئے!
-
نوحہ / اربعین اور ظہور کی آرزو!
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۳نجف سے کربلا عاشقانِ ابا عبداللہ کی پیادہ روی عصرِ حاضر میں حسینیوں کے حجتِ خدا، محبوبِ خدا ابا عبداللہ الحسین سے عشق اور مودت کی نشانی ہے۔
-
الحسین_یجمعنا /حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !- ویڈیوز
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔
-
حسینیوں کے ننہے میزبان۔ تصاویر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱اربعین حسینی یا چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دسیوں لاکھ عراقی و غیر عراقی زائرین کرام کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ان دنوں عراق زوارِ حسینی کے لئے سراپا میزبان و خدمتگزار بنا ہوا ہے۔ خدمت و عقیدت کے سجے اس میدان میں ننہے اور معصوم بچوں کا بھی اہم کردار ہے۔
-
عشق، عقیدت، خدمت اور انسانیت کا بازار، اربعین مارچ
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۴موسم اربعین آتے ہی عراق کی سرزمین سے دنیا بھر میں ایسے دل فریب، نایاب اور لاثانی مناظر برآمد ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ عشق و محبت، الفت و مودت، انسانیت و جوانمردی، ایثار و قربانی، یہ وہ گرانقدرعناصر ہیں جو مطلعِ عراق سے دنیا کے سامنے روشن ہونے والے مناظر کو رقم کرتے ہیں۔ شک نہیں کہ یہ سب کچھ مکتب حسین (ع) کا دیا ہوا گرانبہا عطیہ ہی ہے جو آج دنیا بھر میں اسلامی و انسانی اقدار کی تشہیر کا اہم اور مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
-
فنلینڈ میں بھی سج گیا موکبِ حسینی ۔ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰فن لینڈ کے شہر ہیلسینکی میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے اربعین حسینی کے موقع پر مقامی باشندوں کو مکتب حسینی سے آگاہ کرنے کے مقصد کے تحت روڈ کے کنارے ایک ’موکب‘ سجایا جس میں رہگزروں کی مہمان نوازی اور خاطر داری کے اسباب بھی فراہم کئے گئے ہیں۔