Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  •  اقرا 2025 کا ضمنی کوئز (خواتین سے مخصوص)

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری ہے جس کی سائڈ لائن پر’’ خواتین سے مخصوص‘‘ ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا ہے۔

اس کوئز میں اقرا قرآنی مقابلے کے دوران پورے ماہ رمضان میں 15 قرآنی سوالات پوچھے جائیں گے۔ سوالات کا صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان سے پانچ خواتین کا قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کر کے انہیں فی نفر 100 یورو کا نقد انعام دیا جائے گا۔

خواتین اپنے جوابات اقرا قرآنی مقابلے کی آخری یعنی تیسویں قسط نشر ہونے سے پہلے پہلے اقرا کے واٹس ایپ نمبر  00989108994335 پر ارسال کر سکتی ہیں۔ قرعہ اندازی آخری قسط میں انجام پائے گی۔

 

سوال نمبر 1:
سورہ مریم کی آیات ۳۱ اور ۳۲ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی جناب عیسیٰ (ع) کو کن باتوں کا حکم دیا؟

۱۔ نماز، روزہ، والدین کے ساتھ نیکی

۲۔ نماز، زکات اور سلام کرنا

۳۔ نماز، زکات، والدہ کے ساتھ نیکی

۴۔ نماز، روزہ، زکات، انسانوں کے ساتھ مہربانی

 

سوال نمبر 2:
حجاب کا لفظ قرآن کریم کی کتنی آیات میں ذکر ہوا ہے اور کیا نامحرم سے پردے کے حکم کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے؟

۱۔ ۷ آیات میں، نہیں ہوا ہے

۲۔ ۱۳ آیات میں،  ہوا ہے

۳۔ ۷ آیات میں، ہوا ہے مگر سب میں نہیں

۴۔  ۵ آیات میں، نہیں ہوا ہے


سوال نمبر 3:
سورہ احزاب کی آیت ۳۲ میں اللہ نے ازواج النبی (ص) کو مخاطب فرما کر کیا ہدایت فرمائی ہے؟
۱۔ پرہیزگار بنیں، اچھی باتیں کریں پرہیزگار بنیں
۲۔ نامحرم سے زیادہ بات نہ کریں
۳۔ غیروں سے نازک اور نرم لہجے میں بات نہ کریں
۴۔ نامحرموں سے بات ہی نہ کریں

سوال نمبر 4:
اللہ نے خواتین میں کس کی شرم و حیا کو سراہتے ہوئے اُس کا ذکر قرآن کریم میں کیا ہے اور کس آیت میں؟
۱۔ جناب مریم (ع)، سورہ مریم کی آیت ۸
۲۔ جناب آسیہ (ع)، سورہ قصص کی آیت ۲۰
۳۔ ازواج النبی (ص)، سورہ احزاب کی آیت ۳۵
۴۔ دختران حضرت شعیب (ع)، سورہ
قصص کی آیت ۲۵

سوال نمبر 5:
سورہ مبارکہ مومنون کی ابتدائی آیات (ایک سے 10 تک) میں صاحبان ایمان کی کتنی خصوصیات کا ذکر ہوا ہے؟
1- 8 عدد
2- 6 عدد
3- 9 عدد
4- 5 عدد

ٹیگس