Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  •  عزم یہ ہونا چاہئے کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں تساہلی نہ کرے

رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام منگل 26 جنوری 2016 کو نماز کانفرنس میں قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ آيت اللہ عابدینی نے پڑھا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم ‌الله ‌الرحمن‌ الرحیم

خداوند علیم و قدیر کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ منتظمین اور سب سے بڑھ کر مجاہد اور عظیم المرتبت عالم دین حجت الاسلام جناب قرائتی صاحب کی محنت و کوشش سے یہ اہم اجلاس بڑے اہم پہلوؤں سے ثمر بخش ثابت ہوا اور نماز جیسے بے نظیر اور عظیم فریضے کی ترویج میں بڑے مفید کام انجام پائے۔

اس قدر صلاحیتوں، کام کے میدان اور مطلوبہ منزل تک رسائی کے لئے اسلامی معاشرے میں موجود تشنگی کے باوجود اس بارے میں ابھی اور بھی بہت کچھ انجام دینے کی گنجائش ہے اور گزشتہ سال کے پیغام میں اس خلا اور کام طلب گوشوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آج مجھے ہمہ گیر احساس ذمہ داری پر تاکید کرنی ہے۔

اس حقیر کی توقع یہ ہے کہ سارے لوگ اور خاص طور پر اداروں کے عہدیداران اور مادی و روحانی وسائل و اختیارات رکھنے والے افراد اس مسئلے کی عظمت کا بخوبی ادراک کریں اور اس راہ میں عملی قدم اٹھائیں۔

سب سن لیں کہ سماجی مسائل کا سب سے موثر طریقہ نماز کی ترویج ہے۔ آپ کا عزم یہ ہونا چاہئے کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں تساہلی نہ کرے۔ ہمارے عوام اور ہمارے سماج کی روحانی و معنوی صحت و سلامتی کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

اس مہم کے لئے کمر ہمت باندھئے کہ سارے لوگ نماز کو خضوع و خشوع اور حضور قلب کے ساتھ ادا کرنے کی عادت ڈال لیں۔

یہ سارے کام ممکن ہیں، آپ متعلقہ افراد کے پختہ عزم اور لگن سے انھیں انجام دیا جا سکتا ہے۔ ان شاء اللہ۔

و السلام علیکم و رحمة الله
سیدعلی خامنه‌ای
۶ بهمن ماه ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 26 جنوری 2016)

ٹیگس