Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پیروزی انقلاب اسلامی کی 37ویں سالگرہ کا جشن - کرگل

پیروزی انقلاب اسلامی کی 37ویں سالگرہ کا جشن پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی جوش وجذبہ کے ساتھ منا یا گیا اس سلسلسہ میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی جلوس مرکزی صدر دفتر سے بر آمد ہو کر شہر کے مختلف بازاروں میں یوم اللہ اور انقلاب اسلامی کی مناسبت سے فلگ شگاف نعرے بلند کررہے تھے جلوس میں شامل شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینرس لئے ہوئے تھے جن پر رہبر معظم اور امام خمینی کے فوٹو چسپان تھے جلوس میں شریک لوگ امریکہ ۔اسرائیل ،برطانیہ ۔ آل سعود اور

واضح رہے کہ اس سال یوم اللہ تقریب اسلامی جمہوری ایران سے ایٹمی پابندی ہٹائے جانے کی وجہ سے اور بھی پُر رونق دکھائی دے رہی تھی اور حجتہ الالسلام آقائے شیخ محمد حسین ذاکری سر پرست اعلیٰ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت نگراں کونسل کے چیرمین شیخ محمد محقق نے انجام دی۔ اختتامی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وایس چیر مین امور مذہبی مولانا عباس کراری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی نہ صرف ملت ایران کی کامیابی ہے بلکہ پوری انسانیت کی کامیابی ہے یہ وہ دن ہے جس دن امریکہ اور اسرائیل کے شکنجے سے نہ صرف ملت ایران کو نجات ملی بلکہ پوری دنیا کے مظلوم قوموں کو سامراجی نظام سے آزادی نصیب ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی حجتہ الالسلام شیخ محمد حسین ذاکری نے یوم اللہ کے مناسبت پر امام زمانہ (عج) ان کے نائب برحق رہبر معظم ، ملت شہید پرور ایران اور عالم اسلام کے خدمت میں ہدیہ تبریک عرض کرتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب کی وجہ سے آج دنیا کے مظلوم قوموں کو استکبار کے ایوان میں اپنے حق کے لئے صدا احتجاج بلند کرنے کا حوصلہ ملا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بحرین یمن مصر جیسے ممالک میں عوام نے تسلط پسند طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کردیا ۔ مزید آپ نے والدین ،اساتذہ اور علما پر زور دیا کہ وہ بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ اخلاقی و عقیدتی تعلیم بھی دلائیں تاکہ وہ اسلام دشمنانہ پروپیگنڈوں سے محفوظ رہے اور ان کے عقیدہ میں مزید پختگی آسکے۔

چیرمین گارجین کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجتہ الاسلام شیخ محمد محقق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ جشن اسلام کی کامیابی کا جشن ہے آج اسی انقلاب اور ولایت فقیہ کی وجہ سے ہی دنیا میں اسلام ناب محمدی کا بول بالا ہے۔ انہوں نے یوم اللہ کے جشن کو بہترین انداز میں منانے اور پوری قوم کی بھر پور شرکت پر ملت کرگل کا شکر یہ ادا کیا۔

ٹیگس