Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اہداف، صدر مملکت کی نظر میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران بھر کی یونیورسٹیوں میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کے حکام کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسلامی نظام کی قانونی حیثیت سلب کرنے کی غرض سے پہلے نفسیاتی جنگ شروع کی اور پھر آگے چل کر اقتصادی جنگ کا آغاز کر دیا ہے -

صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ، ایٹمی سمجھوتے سے نکل کر قانونی اور سیاسی لحاظ سے سنگین چیلنج سے دوچار اور ناکام ہوگیا ہے کہا کہ ملت ایران، اتحاد و یکجہتی سے دشمنوں کی تمام سازشوں سے عبور کرجائے گی- 

ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی اور امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کے تجزیے میں صدر مملکت کے بیانات بہرحال حقیقت پسندانہ ہیں-  امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ ہر اس کمپنی کے خلاف پابندی عائد کریں گے کہ جو چار نومبر کے بعد تہران کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھے گی اور ایران کے تیل کی برامدات صفر تک پہنچا دیں گے لیکن امریکی حکومت کو اس سلسلے میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے- بلومبرگ نیوزایجنسی نے جمعے کو اپنے ایک مقالے میں یورپی ممالک کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کے اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی اپنے اتحادیوں کے بغیر ایران کو چیلنج نہیں کر سکتے-

بلومبرگ نے سوئفٹ کے نام سے موسوم سسٹم سے ایران کا رابطہ ختم کرنے کے لئے ٹرمپ حکومت کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے ایک برا آئیڈیا قراردیا ہے-

سوئفٹ چینل ، عالمی مالی ٹرانجکشن کو آسان بناتا ہے - اس بات کے پیش نظر کہ اس چینل کا مینیجنگ بورڈ ، امریکی بینکوں کے منیجرس پر مشتمل ہے، امریکی حکومت نے اس چینل تک ایران کی دسترس کو مشکل بنا دیا ہے-

 سوئفٹ کو ایران کے ساتھ رابطہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ یہ ادارہ یورپی قوانین کی خلاف ورزی کرے-

اس وقت بین الاقوامی تجزیہ نگار اس مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں کہ امریکہ کے بغیر ایٹمی سمجھوتہ باقی رہے یا نہ رہے تاہم جو مشکل امریکہ کو جھیلنا پڑے گی وہ اس مشکل سے زیادہ بڑی ہے کہ جو ممکن ہے ایٹمی سمجھوتے کو درپیش ہو-

سیاسی وعالمی مسائل کے ماہر ڈن گلیزبروک ایران کے تیل کے بارے میں ٹرمپ کی توہم آلود تدبیر کے لئے دسیوں سال کی تاخیر کے زیر عنوان ایک رپورٹ میں کہتے ہیں کہ : ایران کو برباد کرنے کے لئے امریکی حکام کے جنون کی وجہ واضح ہے؛ ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے ایران کا وجود اپنی ذات میں علاقے پر امریکی امپریالیزم کے تسلط کے لئے خطرہ ہے اور یہ مسئلہ خود امریکہ کی فوجی طاقت اور ڈالر کے عالمی کردار کے کمزور ہونے کا باعث ہوگا -

اس وقت ایران کے سلسلے میں ٹرمپ کی پالیسی کا اہم حصہ اندرونی ماحول ، ایران کے اقتصاد کو کمزور کرنا ، قانونیت کو مشکوک بنانا ، نظام کی مقبولیت و افادیت اور اس کی میزائلی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے-

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض شہدائے مدافع حرم کے اہل خاندان سے ملاقات میں کہا کہ امریکی صدر کی لن ترانیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں کیونکہ اسلامی نظام شروع سے ہی مختلف سازشوں کا شکار رہا ہے لیکن ملت کا برا چاہنے والے کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے ہیں- ایران ، گذشتہ برسوں میں خطرات کو موقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور موجودہ حالات میں کہ جب پابندیوں کی دیوار میں شگاف پڑ گئے ہیں اور ایران کے خلاف پابندیوں کے بارے میں امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں - ایران، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کا ایک نیٹ ورک قائم کر کے ان پابندیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے-

ٹیگس