Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فروری میں ترسیل کے سودے چھبیس سینٹ کے اضافے سے تیس ڈالر ستّر سینٹ فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کے، آئندہ ماہ ترسیل کے سودے تیس ڈالر چھیانوے سینٹ فی بیرل میں طے کئے گئے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کی توقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک موقع پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتیں تیس ڈالر سے نیچے گر گئی تھیں جو دسمبر دو ہزار تین کے بعد خام تیل کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔

ٹیگس

کمنٹس