حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کی لاشوں کا تبادلہ
صیہونی میڈیا کے مطابق اب حماس کو مزید تین اور صیہونی قیدیوں کی لاشیں، صیہونی حکومت کی تحویل میں دینا باقی ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدی " منی گودارد" کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے جس کی لاش گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے واپس لائی گئی تھی۔
اس چینل کے مطابق ابھی بھی تین صیہونی قیدیوں کی لاشیں غزہ میں ملبوں تلے باقی ہیں اور تل ابیب ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ اور تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے کل جمعرات کو ایک اور قیدی کی لاش جنوبی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کردی-
اس صیہونی قیدی کی لاش مزاحمتی فورسز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں دریافت کیا تھا جسے قیدیوں کے تبادلے کے دائرے میں ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا
صیہونی حکومت کے چینل چوبیس نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ تحریک حماس نے ثالثوں کو مطلع کردیا ہے کہ تین اور باقیماندہ قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا پیچیدہ اور دشوار کام ہے اور ان کو تلاش کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے-