Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اور فرانس سرطان کی دوا تیار کریں گے

ایران کی دارلان میڈیسن اور فرانسیسی کمپنی ایپسن، سرطان کی دوا تیار کرنے کا مشترکہ کارخانہ لگائیں گی۔

یہ کارخانہ مشرقی تہران میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک میں قائم کیا جائے گا جس کے لیے ترقیاتی کام اتوار سے شروع کر دیا گیا۔

اس موقع پر دارلان میڈیسن اور ایپسن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس کارخانے میں ڈیفرلن نامی دوا تیار کی جائے گی جو پروسٹیٹ کے سرطان کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔

معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ایران میں مذکورہ دوا کی تیاری کے ساتھ ساتھ فنی معلومات اور تربیت بھی فراہم کرے گی۔
دوا سازی کا یہ کارخانہ یورپی معیار، جی ایم پی کے مطابق قائم کیا جائے گا اور خطے کے دس سے زیادہ ملکوں کے لیے ان کی ضرورت کی ڈیفرلن، ایران سے برآمد کی جائے گی۔

 

ٹیگس