May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے فضائی فلیٹ میں نئے طیاروں کا اضافہ

ایران کو ملنے والے چار اے ٹی آر مسافر بردار طیارے یکے بعد دیگرے ایران پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن ھما نے فرانس و اٹلی کی مشترکہ ھوائی کمپنی اے ٹی آر سے بیس طیارے خریدے ہيں جن میں چار طیارے بدھ کے روز تہران کے مہر آباد ايئر پورٹ پر لینڈ کرگئے۔
یہ چاروں طیارے فرانس کے بلانیاک ایئرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن ھما کے حوالے کئے گئے۔
اے ٹی آر مسافربردار طیارے میں بہتر مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ایران کی قومی ایئرلائن ہما اور اے ٹی آر کمپنی نے رواں سال میں دس اپریل کو بیس طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔توقع ہے کہ باقی پندرہ طیارے رواں سال کے آخر تک ایران کو موصو ہوجائيں گے۔
ایران کی قومی ایئرلائن نے ایئربس سے سو اور بوئنگ سے اسّی مسافربردار طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہيں۔

ٹیگس