Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ایئربیس پر عراقی استقامتی گروہ کا حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کےمرکز میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کےمطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع رخووت شہر میں صیہونی فوج کے تل النوف ایئربیس پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
اس گروہ نے اس سے پہلے بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے خلاف اپنی کارروائیاں کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں، وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کردیں گے۔

ٹیگس