Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات جاری

ایران کی پیٹرولیم مصنوعات کی یونین کے سیکریٹری حمید حسنی نے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات کو کوئی بھی صفر پر نہیں پہنچا سکتا۔

انھوں نے جمعے کے روز ریڈیو ٹیلیویژن نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمت پچاسی ڈالر تک جا پہنچنے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ دنیا کو ایران کے تیل کے متبادل پر گہری تشویش لاحق ہے۔

حمید حسینی نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری میں مختلف ملکوں کے پہنچنے والے فوائد کے پیش نظر ایسا نہیں لگتا کہ ایران سے تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کی جاسکے گی۔

انھوں نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں ایران نے سترہ لاکھ بیرل یومیہ تیل برآمد کیا ہے اور یہ کہ ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو پر پہنچانے کا امریکی صدر کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

ٹیگس