Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • عالمی شرح نمو میں کمی کی بابت آئی ایم ایف کا انتباہ

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگرڈ نے رواں برس کے دوران عالمی شرح نمو میں کمی کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

کرسٹین لیگرڈ نے کہا ہے امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ عالمی شرح نمو میں کمی کی اہم ترین وجہ بنی ہے۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق سن دو ہزار انیس کے دوران شرح نمو میں مزید دو فی صد کی کمی واقع ہو گی۔
اس سے پہلے آئی ایم ایف نے نئے سال کے دوران عالمی شرح نمو، تین اعشاریہ سات فی صد رہنے کی توقع کی تھی تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ شرح، تیس اعشاریہ پانچ فی صد رہنے کی توقع ہے۔
کرسٹین لیگرڈ نے دنیا بھر کے ملکوں کو پیداوار بڑھانے، معاشی فوائد کو پھیلانے اور سخت مالیاتی حالات کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پروٹیکشن ازم پالیسی تحت ٹیکس عائد کرتے ہوئے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔