Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ماہر ایرانی نوجوانوں نے پیجو تین سو ایک کار کی پروڈکش شروع کر دی

ایرانی ماہر نوجوانوں نے فرانس کی کار کمپنی پیجو کی وعدہ خلافیوں کا جواب دیتے ہوئے اب ایرانی کار پیجو تین سو ایک کی خود ہی تجرباتی طور پر پروڈکشن شروع کر دی ہے۔

ایرانی ماہر نوجوانوں نے فرانس کی کار کمپنی پیجو کی وعدہ حلافیوں کے جواب میں ایرانی کار پیجو تین سو ایک کی تجرباتی طور پر پروڈکشن شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں ایران کے نائب صدر سورنا ستاری بھی موجود تھے- کار بنانے والی ایرانی کمپنی ایران خودرو کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم یکہ زارع نے ایرانی کار، پیجو تین سو ایک کی تقریب رونمائی میں کہا کہ فرانس کی پیجو کمپنی پر بھروسہ کئے بغیر ہی ملک میں انواع و اقسام کی کار بنانا ایرانی ماہرین کے ایجنڈے میں شامل ہے اور پیجو تین سو ایک ماڈل اس سلسلے کا پہلا قدم ہے-

فرانس کی کار کمپنی پیجو کچھ عرصے قبل ایک ایسے وقت میں ایران سے چلی گئی جب اس نے پیجو کے تین ماڈل پیجو دو ہزار آٹھ، تین سو ایک اور دو سو  آٹھ تیار کرنے کا ایران کے ساتھ معاہدہ طے کیا تھا-

ٹیگس