Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • حماس اور جہاد اسلامی کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں

یورپی یونین نے حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی تین ذیلی تنظیموں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم، بے سہارا عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو نظر انداز کرتے ہوئے، حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کی تین ذیلی تنظیموں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس، حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ اور حماس سے وابستہ ایک اور تنظیم الیٹ فورسز پر پابندی لگادی گئی ہے۔
یورپی یونین نے ان تنظیموں پر پابندی کی وجہ اسرائيل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصی میں شرکت بتائی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی یونین نے غاصب صہیونی حکومت کے ان جرائم کی مذمت سے بھی گریز کیا ہے جن کا خود اس کو بھی اعتراف ہے۔

ٹیگس