Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران وعراق کی مغربی سرحد سومار میں تجارتی سرگرمیاں

ایران کی مغربی سرحد سومارکو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی صوبے کرمانشاہ کے علاقے مغربی گیلان کے گورنر کوروش محمودیان نے بدھ کے روز کہا کہ سرحدی بازار سومار ایران اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ اور مسافروں کی آمد و رفت کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔

انہوں نے سومار سرحد کے کردار کو ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران صوبے کرمانشاہ سے عراق کو برآمدات کے 48 فیصد کا حصہ سومار سرحد سے ہوئی ہے۔

 انہوں نے سومار کے سرحدی بازار کو سرکاری طور پر کھولنے کے اقدام کو علاقے مغربی گیلان کی خوشحالی اور ترقی میں انتہائی موثر قرار دے کر اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام کے ذریعے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

ٹیگس