پوپ: اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی حملے ہوئے ہیں
پوپ لئوچہاردہم نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت میں اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی حملے ہوئے ہیں
سحرنیوز/دنیا: ایشیا نیوز کے مطابق پوپ لئو چہاردہم نے دعا کی تقریب میں، لبنان کے بحران کی مستقل راہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ دوہفتے سے مشرق وسطی میں جنگ میں تشدد آمیز حملے ہورہے ہیں جن میں ہزاروں بے گناہ مارے جاچکے ہیں اور بہت سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
پوپ نے کہا کہ " میں ایک بار پھران لوگوں کے ساتھ اپنی قربت کی تجدید کرتا ہوں جو اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملوں میں اپنے عزیزوں کو کھوچکے ہیں۔"
ایشیا نیوز، خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے جنوبی شہر میناب کے شجرہ طیبہ گرلس پرائمری اسکول پر امریکا کے حملے میں کم سے کم 150 معصوم بچیوں کا قتل عام ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel