Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • جزیرہ کیش میں توانائی اور تیل کی عالمی نمائش

اس عالمی نمائش میں 140 ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں 16ویں بین الاقوامی توانائی اور تیل کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس نمائش کے انعقاد کا مقصد، ایران کی تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل اور توانائی کی صنعتوں پر پابندیوں کے اثرات کے حل کے لئے نئے طریقے کار نکالنے سمیت اس حوالے سے ملکی صلاحیتوں کو متعارف کرنے کا ہے۔

 اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ چین، اٹلی، جاپان، برطانیہ، نیدر لینڈ، متحدہ عرب امارات، روس اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے ماہرین موجود ہیں جبکہ 140 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں شرکت کی ہے۔

 

ٹیگس