Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لیے شکر کا حامل ھندوستانی جہاز چابہار پورٹ پر لنگرانداز

ہندوستان سے افغانستان کے لیے شکر لانے والا پہلا بحری جہاز جنوب مشرق ایران کی بندرگا ہ چا بہار پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

ایران کسٹم کے ایک عہدیدار کے مطابق ہندوستان کے پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے افغانستان کے لیے ارسال کی جانے والی شکر کا حجم ایک ہزار آٹھ ٹن ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے افغانستان کے ساتھ تجارتی لین دین کے لیے چابہار کے ماڈرن پورٹ سسٹم اور خصوصی ٹیرف کا استعمال شروع کیا ہے۔

ایران کسٹم کے اعلی عہدیدار کے مطابق ستر کنٹینروں پر مشتمل شکر کی یہ کھیپ ضروری کسٹم کارروائی کے بعد سہ فریقی ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے زمینی راستے سے افغانستان روانہ کر دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ چابہار اور ہندوستان کی بندرگاہوں کے درمیان براہ راست جہاز رانی کے آغاز کے نتیجے میں افغانستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں کے لیے سامانِ رسد کی ترسیل میں آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ایران کی چابہار بندر گاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے خشکی میں گھرے ملکوں منجملہ افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان جیسے ملکوں کے لئے بین الاقوامی سمندری حدود تک رسائی کا ستستا اور آسان راستہ ہے۔

ٹیگس