May ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۶ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-12

انسان اپنی غلطیوں و بروائیوں سے آگاہ ہونے کے بعد اللہ سے توبہ طلب کرتا ہے کیونکہ اللہ اس کی کمیوں اور گناہوں پر پردہ ڈالتا ہے اور وہ سبھی برائیوں سے پاک کرنے والا ہے ۔

پرودگار عالم نے وعدہ کیا ہے کہ جوبھی اس سے توبہ طلب کرے گا یعنی صدق دل سے اپنے گناہوں استغفار کرے گا وہ اسے معاف کر دے گا اور اللہ کو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا پائے گا ۔

رمضان کا مہینہ اللہ کے رحم و کرم اور اس کی نعمتوں کے دروازے کھلوانے کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے کے آنے سے روزہ دار اپنے وجود میں تازگی کا احساس کرتے ہیں۔ پاک پروردگار اس مہینے اپنے بندوں کو اپنے دسترخوان پر ہر طرح کی نعمتوں سے نوازتا ہے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ شعبانیہ میں اے لوگو لفظ کے ذریعے خطاب کیا ہے تاکہ اس اہم نکتے کی جانب لوگوں کی توجہ مرکوز ہو کہ اس مہینے میں سارے انسانوں کو اللہ کی نعمتوں کے دسترخوان پر مدعو کیا گیا ہے۔

قرآن مجید کی آیتوں اور پیغمبر اسلام کے اقوال سے پتا چلتا ہے کہ رمضان کا مہینہ، خود ساختگی اور دل کی صفائی کا بہترین مہینہ ہے ۔ دل کی صفائی کی خوبصورت روش کی جانب قرآن مجید اشارہ کرتا ہے اور وہ نیکی کے ذریعے برائیوں کا جبران اور گزشتہ اعمال سے توبہ ہے۔ جیسا کہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 39 میں اللہ عز و جل ارشاد فرماتا ہے کہ پھر ظلم کے بعد جو شخص توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو خدا اس کی توبہ قبول کرلے گا کہ اللہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے۔

ٹیگس