May ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-16

کتنا اچھا ہو کہ ہم اللہ کی مہمانوازی کے اس مہینے میں اذان کی آواز سن کر بیدار ہوں اور سچے دل سے وضو کرکے جماعت سے نماز ادا کرنے کے لئے مسجد جائیں ۔

اگر ایسا کریں تو دل و دماغ پر شیطان کو قابو کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا ۔ جیسا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ شیطان اس مومن بندے سے اس وقت تک خوفزدہ رہتاہے جب وہ پانچوں وقت کی نماز باقاعدہ پڑھتا ہے اور جب ایسا کرنا چھوڑ دیتا ہے تو شیطان کو اس شخص سے بڑے بڑے گناہوں کا ارتکاب کرنے کا حوصلہ مل جاتا ہے۔

رمضان کا مہینہ، قرآن مجید کے نازل ہونے کا مہینہ ہے ۔ رمضان کا مہینہ قرآن مجید سے عشق اور اس کی بہار کا مہینہ ہے ۔

قرآن مجید سے فکری اور عملی فائدہ اٹھانے کا مہینہ آ گیا ہے ۔ رمضان کے مہینے میں روزے دار عبادت اور نماز ادا کرکے خود کے اندر عظیم الشان پروردگار کی کتاب کو سمجھنے کا زمینہ ہموار کرتے ہیں ۔ روزہ رکھنے والے روزے کی برکتوں، نمازوں اور دعاؤں کے سایہ میں قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرتے ہیں اور اپنی روش زندگی کو قرآن مجید کی تعلیمات اور ہدایات کے مطابق بنانے استوار کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

رمضان المبارک کی دعاؤں میں قرآن اور اسے انس کا بہت زیادہ ذکر کیا گیا ہے اور اسے کتاب ہدایت کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوسرے دن کی دعا میں پیغمبر اسلام کے حوالے سے آیا ہے کہ اے پروردگار، ہمیں اپنی کتاب پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ 

 

ٹیگس