Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیر: جھڑپ میں 2 ہلاک

کشمیرمیں ہونے والی جھڑپ کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آج صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک اور سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکارزخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورس اور ریاستی پولیس کی خصوصی ٹیم کے اہلکاروں نے بانڈی پورا کے هاجن میں علی الصبح تلاشی مہم چلائی جس کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ ہونے والی جھڑپ میں دوعسکریت پسند ہلاک اور سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکارزخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات 8 جولائی سے حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہوئے جس کے بعد سے اب تک 130 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے جبکہ ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

 

ٹیگس