Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • کشمیر: جھڑپ میں لشکر طیبہ کا کمانڈر اور3 فوجی اہلکار ہلاک

کشمیرمیں ہونے والی جھڑپ کے دوران فوجیوں سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آج صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند اور 3 فوجی ہلاک جبکہ 5 فوجی ، 4 پولیس ، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے مارا جانے والالشکر طیبہ کا کمانڈر ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورس اور ریاستی پولیس کی خصوصی ٹیم کے اہلکاروں نے بانڈی پورا کے هاجن میں علی الصبح تلاشی مہم چلائی جس کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات 8 جولائی سے حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہوئے جس کے بعد سے اب تک 130 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے جبکہ ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

 

ٹیگس