Apr ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • بی جے پی کے سینئرلیڈر کے بیان پر اسدالدین اویسی کی نکتہ چینی

ہندوستان کے شہرحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اورکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے مرکزی وزیرروی شنکر پرساد کی جانب سے مسلمانوں کے ووٹ سے متعلق دیئے گئے بیان پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔

اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ہندوستان میں اپنے حقوق حکومت کے رحم وکرم پر حاصل نہیں کر رہے ہیں بلکہ حکومت دستوری طورپر مسلمانوں کو ان کے حقوق دینے کی مجاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے دستوری حقوق پرعمل کرے۔

 اسدالدین اویسی نے کہا کہ روی شنکر پرسادملک کے وزیر ہیں وہ مسلمانوں کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مواصلات و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے گزشتہ روز کہاتھا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے لیکن پھر بھی حکومت ان کا خیال رکھتی ہے۔

 

ٹیگس