Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال

کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال ہے تاہم ہڑتال کا زیادہ اثرضلع اننت ناگ میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ بند ہیں اور کاروباری مراکز اور دکانوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کی ہڑتال  ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سکیورٹی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان کل رات ہونے والی ایک خونریز جھڑپ میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسندوں  کے مارے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آج صبح شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار نے ایک میجر پر گولیاں چلاکر اسے ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے میجر کی شناخت 71 آرمڈ رجمنٹ کے شیکھر تھاپا کے بطور ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے میجر 8 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھے۔

 

ٹیگس