Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ سرحدی تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

ہندوستان، چین کے ساتھ سرحدی تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ میں تمام ممالک ہندوستان کے ساتھ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پنچ شیل معاہدہ آج بھی چل رہا ہے۔

ہندوستان کی  وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی ہند - چین سرحد طے ہونا باقی ہے اور چین- بھوٹان سر حد بھی طے ہونی ہے۔

سشما سوراج نے کہاکہ ہند - چین تنازعہ کی اصل وجہ  یہ ہے کہ چین نے ہند  - چین اور  بھوٹان کی مشترکہ سرحد ڈوكلام کے پاس اپنےفوجی تعینات کردیا ہے لہذا ہندوستانی فوج بھی وہاں تعینات کی گئی ہے۔ ہم چین کو وہاں سے اپنی فوج ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر چین اپنی فوج ہٹا لے تو ہم بھی اپنی فوج ہٹائیں گے۔

درایں اثنا ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے کا کہنا ہے ہندوستان چین کے ساتھ سرحدی معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ نئی دلی میں میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ چین اور ہندوستان کےدرمیان اختلافات تنازع نہیں بننا چاہیےاور نئی دہلی چین کےساتھ سرحدی معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

ٹیگس