Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • کشمیر پر ثالثی قبول کئے جانے کی اپیل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے بحران کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لئے چین جیسے ملک سے ثالثی کی درخواست کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات ہی بحران کشمیر کے حل کا واحد ذریعہ ہیں۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے حکومت ہندوستان کے خلاف ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حق خوارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے کشمیر میں استصواب رائے کرانے کی اپیل کی تھی۔

ٹیگس