Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے

ہندوستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔

ہندوستانی قوم آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، ہندوستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جب کہ رات 12 بجے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ قومی نغموں پر جھوم کر خوشی کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر اس ملک کے صدر نے تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ۔ ہندوستانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر میں مصروف میرے عزیز ہم وطنوآزادی کے 70سال مکمل ہونے پر آپ سب کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں ۔

دوسری جانب ہندوستان کے سترہویں جشن آزادی پر اس ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی نے لال قلعہ کے فصیل سے ملک کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے انھیں آزادی کی مبارکباد دی اور ملک کی ترقی  پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں  انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصے کے لوگوں کی بھی یہ رائے ہے کہ کشمیر کا مسئلہ نہ گولی سے حل ہوگا اور نہ گالی سے بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے وہاں تبدیلی آئے گی۔

ہندوستان میں جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے  فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس