Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم

ہندوستان نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نےامریکہ کی طرف سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم حزب المجاہدین کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دہشت گردی سے مقابلے کو لے کر دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 26 جون 2017 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے کے دوران اس تنظیم کے سرغنہ سید صلاح الدین کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا اور اب اس تنظیم کو بھی اسی زمرے میں ڈالاگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ دہشتگردی کے حوالے سے امریکہ کا دوہرا معیار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور امریکہ نے اپنے مفادات کے لئے پہلے القاعدہ کو استعمال کیا اور اب دہشتگرد گروہ داعش کو استعمال کر رہا ہے۔

 

ٹیگس