Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کےفوجی سربراہ کے بیان پرچین کا ردعمل

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے چین اور پاکستان کی جانب سے دو طرفہ حملہ کرنے کی وارننگ کے سلسلے میں بیان پر چین نے سخت اعتراض کیا ہے۔

چینی حکومت کے ترجمان جینگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی فوجی سربراہ کا بیان آپسی تعاون کے اس جذبہ کے خلاف ہے جس کے لئے چین کے صدر شی جن پنگ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے برکس کانفرنس کے موقع پرملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو دن پہلے جن پنگ نے نریندر مودی سے کہا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ترقی کیلئے خطرہ نہیں بلکہ مواقع ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہاکہ چین کے ساتھ مستقبل میں ٹکراؤ کے اندیشہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اور پاکستان بھی اس موقع پر فائدہ اٹھا سکتا ہے اس لئے ہندوستان کو ایک ساتھ دو محاذوں پراپنا دم خم دکھانے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

ٹیگس