Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • چین کا ہندوستان سے احتجاج

ہندوستان کے ڈرون طیارے کی جانب سے چینی حدود کی خلاف ورزی پر بیجنگ نے نئی دہلی سے احتجاج کیا ہے۔

چین کے ایک اعلی فوجی عہدیدار زانگ شویلی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ اقدام چین کی ارضی سالمیت کے خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین کی فوج اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لئے ٹھوس اقدام کرے گی۔

البتہ انھوں نے چین کے علاقے میں ہندوستان کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہونے کے مقام اور وقت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

اس سے قبل چین کے سرکاری ذرائع‏ ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ چین کی فوج نے اپنے ملک کے علاقے میں ہندوستان کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔