Feb ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ضمنی الیکشن کےنتائج

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق کولارس میں کانگریس کو سبقت تو مونگاولی میں بی جے پی امیدوار معمولی آگے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے کولارس اور اشوک نگر ضلع کے مونگاؤلی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔

ابتدائی رجحانات میں کولارس سے کانگریس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں جبکہ مونگاولی میں بی جے پی کی امیدوار کو معمولی سبقت حاصل ہے تاہم بازی کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کولارس میں 22 اور مونگاؤلی میں 13 امیدواروں کی  سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

کولارس میں ووٹوں کی گنتی سرکاری آئی ٹی آئی کالج اورمونگاؤلی کے ووٹوں کی گنتی اشوک نگر واقع گورنمنٹ نہرو ڈگری کالج میں ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے ڈاک ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ تمام ووٹوں کی گنتی کی ویڈیوگرافی کروائی جارہی ہے۔

 

ٹیگس