Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل ایران سے جنگ نہیں چاہتا: نتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے روس کے ذریعے تہران کو یہ پیغام بھجوایا ہے کہ اسرائیل دوبارہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، اس لئے ایران بھی اُس پر کوئی حملہ نہ کرے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور اگر ایران نے شروع کیا تو پھر حالات بے قابو ہو جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

نتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ کشیدگی کے درپے نہیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایران بھی یہ کام نہیں کرے گا۔ صیہونی وزیر اعظم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے روس کے ذریعے یہ پیغام تہران کو ارسال کیا تھا۔

 

کچھ عرصے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تہران کو یہ بتا دیں کہ اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں اور ایران بھی ایسا نہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو بالعموم اپنی شکست و ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ایران کے سلسلے میں غنڈوں والی زبان بولتے ہیں، تاہم ان کے مذکورہ اعتراف سے تل ابیب کی حالیہ دھمکیوں کی قلعی کھل گئی ہے جو ایران کے حتمی تباہ کن جوابی اقدامات سے سخت خوف و ہراس کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

ٹیگس