Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہلاکتوں پرہڑتال

کشمیر میں آج عام ہڑتال کی جا رہی ہے اور اس موقع پر انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 17 نوجوانوں کی ہلاکت اورحریت کانفرنس کےرہنماؤں کی اپیل پرآج عام ہڑتال ہے۔ اس موقع پر تمام کاروباری اور تجارتی مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسرنہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کے مطابق فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں  پرفائرنگ اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح کشمیر میں سکیورٹی فورسزاور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 17 کشمیری جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ان جھڑپوں میں 3 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس