Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلواما میں عسکریت پسندوں نے پولیس پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ وادی کے پلواما ضلع کے کورٹ کمپلیکس میں عسکریت پسندوں نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے- اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

حملے کے بعد سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کورٹ کمپلیکس کا محاصرہ کر لیا اور دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا- سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کورٹ کمپلیکس کا محاصرہ کر لیا- اس سے پہلے اتوار کو بھی ضلع کپواڑہ میں مسلح عسکریت پسندوں اور ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان ایک معرکہ ہوا تھا جس میں چھے عسکریت پسند مارے گئے تھے-

اس واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی- وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم اور جھڑپوں کا یہ سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے جب ہندوستان کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران فائربندی کا اعلان کر رکھا ہے-

ٹیگس