Jul ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  •  کشمیر میں غیر ملکی ٹی وی چینلز کی بندش کی مذمت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کیبل آپریٹرز نے غیر ملکی ٹی وی چینلز پر پابندی کو بلا جواز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس حکمنامے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ۔

انتظامیہ نے ریاست جموں کشمیر میں 30 سے زیادہ غیر ملکی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ مر کزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے ان چینلوں کی نشریات کو امن و قانون کے لئے خطرہ قرار دیتے ہو ئے اس حوالے سے کشمیر کے حکام کو با ضابطہ طور مکمل طور پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کو کہا ہے۔

ادھر کیبل آپریٹرز نے پابندی کو بلا جواز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس حکمنامے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور اگر حکم نامے کو واپس نہیں لیا گیا تو ہم ممکنہ طور پر کیبل سروس کو ہی بند کر دیں گے ۔

ان چینلوں میں پاکستان، ایران، عراق اور سعو دی عرب سے تعلق رکھنے والی 30 سے زیادہ نیوز، مذہبی اور کچھ میوزک اور اسپورٹس چینلیں بھی شامل ہیں۔

ٹیگس