Apr ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ڈاکیومینٹری فیسٹیول کا تیسرے دور

ڈاکیومینٹری فیسٹیول کے تیسرے دور کی افتتاحی تقریب

سحرنیوز/ ایران: قومی ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر بخشی زادہ نے پژواک نیشنل ریڈیو ڈاکیومینٹری فیسٹیول کے تیسرے دور کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ اس فیسٹیول کا چوتھا دور بین الاقوامی ہوگا اور تمام شعبوں میں منعقد ہوگا۔ قومی ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی بخشی زادہ نے ریڈیو کی  84 ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈیو کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ریڈیو کی ترقی ریڈیو میں ہمارے ساتھیوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ آج ریڈیو کے لیے ایک شاندار دن تھا۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے تحقیقی مرکز کے سروے کے مطابق ریڈیو کے سامعین میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس