Sep ۱۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران سے ہندوستان کی تیل کی برآمد میں اضافہ

ہندوستان کے لئے ایرانی تیل کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان کی جہازرانی کے ذرائع سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی کمپنی نیارا انرجی نے رواں سال مئی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے اور یہ مقدار ایک سو چھتیس ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے دوران نیارا انرجی کے لئے سپلائی کیے جانے والے تیل کی مقدار میں آٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
نیارا انرجی جولائی کے مہینے میں ایران سے یومیہ ایک لاکھ، چونتیس ہزار آٹھ سو بیرل تیل حاصل کرتی رہی ہے۔
اس سے پہلے کہا جا رہا ہے تھا کہ مذکورہ ہندوستانی کمپنی امریکی دباؤ کے تحت ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے۔