Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • مدھیہ پردیش میں انتخابات اور کشمیر میں ہلاکتیں

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولنگ شروع ہو گئی جبکہ اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں مزید دو کشمیری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح تقریبا 65 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ شروع ہو گئی۔

پانچ کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان آٹھ بجے سے پانچ بجے کے درمیان اپنے ووٹ کے حق استعمال کر سکیں گے۔ حالانکہ بالاگھاٹ ضلع کے نکسلی متاثرہ تین علاقوں میں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی، جو تین بجے تک چلے گی۔ریاست کے چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے مطابق فی الحال تمام مقامات سے پولنگ پرامن طریقے سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پانچ کروڑ، چار لاکھ 33 ہزار 79 رائے دہندگان الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے اپنا ووٹ کا استعمال کر سکیں گے۔یہ ووٹرز انتخابی میدان میں موجود 2899 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ادھرہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام علاقہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تصادم کے دوران فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کشمیر میں 20 سے زائد کشمیری ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس