Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • چابہار علاقے کا قابل اعتبار ترین تجارتی راستہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ افغانستان اور علاقے کے دیگر ملکوں کو اشیا کی منتقلی کے لئے قابل اعتبار ترین تجارتی راستہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جو اتوار کے روز ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کی شرکت سے منعقد ہوا، کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ، مشترکہ مقاصد کے حصول میں رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے ایران، ہندوستان اور افغانستان کی شراکت کا بہترین نمونہ ہے۔
انھوں نے چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے تینوں ملکوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے چابہار بندرگاہ کے راستے افغانستان کے لئے گندم کی اپنی پہلی کھیپ روانہ کی اور اس کا خیال ہے کہ اس طرح کے ارتباطی راستوں کا قیام علاقے میں پائی جانے والی توانائی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
سشما سوراج نے افغانستان کی تعمیرنو اور اس ملک کی معیشت کو پٹری پر لائے جانے کے لئے نئی دہلی کے عزم پر تاکید کی اور کہا کہ سب کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں افغانستان کی مدد کریں۔

ٹیگس