Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ کشمیر، سکیورٹی ہائی الرٹ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی ڈیڑھ ہزاراضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورہ سے قبل وادی کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا، کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی ڈیڑھ ہزار اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ہندوستانی وزیر اعظم 15 جنوری کو کشمیر کا دورہ کریں گے جس سے دو دن قبل وادی میں ڈیڑھ ہزار اضافی ملٹری اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وادی میں فورسز کی پٹرولنگ بھی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ضلع سمبا میں ریلی سے خطاب کر کے لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

 

ٹیگس

کمنٹس