Feb ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے اندر جیش محمد نامی دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کیا ہے۔ہندوستانی میڈیا کا دعوا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ نامی علاقے میں ہونے والے اس حملہ میں فضائیہ کے ۱۲ میراژ طیاروں نے شرکت کی ہے اور جیش محمد کے ۲۰۰ سے ۳۰۰ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔جبکہ پاکستان نے ہندوستان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی کاروائی کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے ناکام بنایا اور ہندوستانی طیاروں نے ایک خالی علاقے پر بمباری کی۔

ٹیگس