May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں آخری مرحلے کے انتخابات کی تیاری

ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کے آخری مرحلے کے لئے تشہیراتی مہم ختم ہو گئی۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پارلیمانی الیکش کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے تشہیراتی مہم جمعے کی شام پانچ بجے سے ختم ہوگئی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کی نو نشستوں کے لئے انتخابی مہم پر روک لگنے کی وجہ سے، جمعرات کی شام سے ہی تشہیراتی مہم بند ہو گئی تھی۔
ہندوستان کے پارلیمانی الیکشن کے ساتویں مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں کی انسٹھ نشستوں کے لئے پولنگ ہو گی۔
اتوار کو پارلیمانی الیکشن کے آخری مرحلے میں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری مرحلے میں پنجاب اور اترپردیش کی تیرہ تیرہ نشستوں، مغربی بنگال کی نو، بہار اور مدھیہ پردیش کی آٹھ آٹھ ، ہماچل پردیش کی چار، جھارکھنڈ کی تین اور چنڈی گڑھ کی ایک نشست پر پولنگ ہو گی۔