Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت کی کارروائیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سیاسی بحران میں جموں و کشمیر کے عوام سے بہتر سلوک کیا جائے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ان کے انسانی حقوق دلوانے کے لئے اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان پر انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کے ارکان کی ذمہ داری ہے،انہیں چاہیے کہ شورش زدہ علاقے میں شہریوں کے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیں۔

ٹیگس