Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو میں نرمی کرنے اور کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کشمیر میں ہندوستانی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، پرامن مظاہروں پر پابندی ہے اور سیاسی رہنماوٴں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔

میشیل باچلیٹ نے  ہندوستان کی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کی منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا، ہندوستان شہریت منسوخی کے خلاف اپیلوں کے دوران قانونی ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور متاثرہ افراد کو ملک بدر یا قید نہ کرے۔

ٹیگس

کمنٹس