Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سٹلائیٹ کارٹوسیٹ تھری فضاء کی جانب روانہ

ہندوستانی خلائی ادارے اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوکامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑدیاہے۔

اسرو کا کہنا ہے کہ یہ سری ہری کوٹہ سے 74لانچ وہیکل مشن اور کارٹو سیٹ سلسلہ کا یہ نواں سٹلائیٹ ہے جوسری ہری کوٹہ سے چھوڑاگیا۔اسرو نے کہا کہ 22جولائی کو باوقار چندریان 2مشن کو چھوڑے جانے کے بعد یہ رواں سال اسرو کا پانچواں مشن ہوگا۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے بعدہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک اوراہم سنگ میل کو عبورکرلے گا۔ اسرو نے کہا کہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3کو امریکہ کے دیگر 13تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ 27نومبر کو صبح 9بجکر 28منٹ پرآندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاگیا۔

یہ سٹلائیٹس سورج کی گردش کے مطابق چلنے والے مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ کارٹوسیٹ 3تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیگس