Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کی سخت سکیورٹی میں پولنگ

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کی 15 اسمبلی سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات میں لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

ریاستی الیکشن دفترکے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک چلے گی اوررائے دہندگان اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے ۔

چوتھے مرحلے میں 23 خواتین سمیت کل 221 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 4785009 ووٹر آج شام پانچ بجے تک 6101 پولنگ مراکز پر اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ ووٹروں میں 2540794 مرد، 2244134 خواتین اور 95795 نئے ووٹر شامل ہیں۔ شہری علاقے میں 1805 اور دیہی علاقوں میں 4296 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اس ریاست میں تین مرحلے کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔

ٹیگس