Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شہریت ترمیمی قانون کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: مظاہرین

ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے میں شریک خاتون مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک ہمارا پرامن مظاہرہ اور دھرنا جاری رہے گا۔ یہ ردعمل سپریم کورٹ کے مذاکرات کار مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 66 دنوں سے احتجاج کر رہے شاہین باغ کے لوگوں کے ذریعہ سریتا وہار - کالندی کنج شاہراہ بند کئے جانے کو لے کر سپریم کورٹ میں کل سماعت ہوئی ۔

سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے سابق انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ کے علاوہ سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور ایڈووکیٹ کیٹ سادھنا رام چندرن کو شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کی ذمہ داری دیتے ہوئے معاملے کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

ٹیگس