Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کا دورہ ہندوستان

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دونوں ملکوں نے صحت اور انرجی جیسے شعبوں میں تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں -

نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان مذاکرات کے بعد مختلف شعبوں میں تعان کے تین سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے جن میں ایک سمجھوتہ انرجی سے متعلق ہے ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ دیگر دو سمجھوتے صحت اور ادویات کے شعبوں سے متعلق ہیں -

ہندوستان اور امریکا کے سربراہوں کے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی جس میں دونوں نے کہا کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ۔ اس درمیان یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان اور امریکا نے ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر بھی اتفاق کیا ہے - ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر کہا جارہا ہے کہ ہندوستان امریکا سے تین ارب ڈالر کا ہتھیار خریدے گا اور اس کے لئے ایک بڑے معاہدے پر دونوں ملکوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے -

دوسری جانب ٹرمپ کے دورہ ہندوستان اور خاص طور پر احمد آباد میں ان کے استقبالیہ پروگرام پر ہوئے اخراجات پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس اور اسی طرح شیوسینا جیسی سیاسی جماعتوں نے سخت احتجاج کیا ہے - ان جماعتوں نے کہا کہ ٹرمپ کے استقبالیہ پروگرام پر جو خطیر رقم خرچ کی گئی ہے وہ غریبوں کی بھلائی کے لئے خرچ کی جاتی تو ملک کے مفاد میں ہوتا - دریں اثنا ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں اور دیگر تنظیموں نے احتجاج بھی کیا ہے -

ٹیگس