Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2007 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 26 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 227 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس انفیکشن کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1397ہوگئی ہے ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ جبکہ تین مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وائرس کی زد میں آکر مرنےوالوں کی تعداد 35ہوگئی ہے۔

ٹیگس